Islam Times:
2025-01-20@16:49:38 GMT

کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز

پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے، انہیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے سینٹر آنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے شہر کراچی میں بائیکر سروس کا آغاز کر دیا، نئی سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈز کے متفرق کاموں کیلئے استفادہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں تقریب کے دوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے قومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کیلئے درکار آلات پر مشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرز کے حوالے کیں۔ ابتدائی طور پر نادرا حکام کی جانب سے شہریوں کے قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور پتے اور دیگر تفصیلات کی تبدیلیوں کیلئے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے، انہیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے سینٹر آنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعداد میں آنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

کراچی کے علاوہ یہ سروس حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی دستیاب ہوگی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نادرا کی ہیلپ لائن سے خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، بائیکر سہولت سے نیا کارڈ نہیں بن سکے گا، البتہ پہلے سے بنے کارڈز کی تجدید سمیت دیگر سروسز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل گھر پر جو سروس مہیا کی جاتی تھیں وہ سینئر سیٹزن کیلئے مخصوص  تھی، تاہم نئی سروس سے ہر شہری استفادہ کر سکتا ہے، ڈی جی نادرا کے مطابق قومی شناختی کی اصل فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شناختی کارڈز قومی شناختی پہلی مرتبہ

پڑھیں:

نادرا کی بائیکر سروس: ایک مثبت قدم مگر مسائل برقرار

نادرا کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، اور میرپورخاص میں بائیکر سروس کا آغاز یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت کی قلت یا جسمانی معذوری کی وجہ سے مشکل میں ہوتے ہیں۔ سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجرا اور تجدید جیسے اہم امور گھر بیٹھے انجام دینا ممکن ہوگا، جو ایک اچھا اور بہتر عمل ہے تاہم اس میں جو اضافی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام کے ساتھ ہی نادرا کے موجودہ مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ میگا سینٹرز اور دیگر دفاتر میں شہریوں کو بدستور غیر ضروری مشکلات، عملے کی کمی، اور بدانتظامی کا سامنا ہے۔ دفاتر میں عوام کا رش اور طویل انتظار کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کیلیے بائیک سروس متعارف کروادی
  • کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز،شہری گھر بیٹھےمختلف خدمات سے مستفید ہوسکیں گے
  • گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنواسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • نادرا کی بائیکر سروس: ایک مثبت قدم مگر مسائل برقرار
  • نہ قطار، نہ انتظار، نادرا کی جانب سے نئی سروس کا آغاز
  • قطار نہ انتظار، کراچی کے شہریوں کے لیے نادرا کی نئی سروس متعارف
  • شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام، نادرا نے کراچی میں نئی سروس بائیکرز متعارف کرادی
  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • نادرا کی کراچی میں نئی سروس متعارف؛ شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام