Daily Ausaf:
2025-04-15@09:07:50 GMT

وسیم اکرم مجھ سے مل کر پانی پانی ہوگئے، راکھی ساونت

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اظہار محبت بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک طرح پاکستانیوں کا نمک کھایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سارے مداح ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج بھی کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔

بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔

راکھی ساونت نے اسی انٹرویو میں مزید انکشاف کیا کہ ایک بار پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں وہ وسیم اکرم سے ملی تھیں، انہوں ںے کرکٹر سے ہاتھ ملایا تو کھلاڑی ہلتے رہے گئے، انہیں کرنٹ لگا تھا۔

انٹرویو کے دوران یوٹیوبر نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں وسیم اکرم نے دلہا کے عروسی لباس میں فیشن شو میں کیٹ واک کی، جس پر راکھی ساونت نے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کرکٹر نے انہیں کیوں نہیں بلایا؟

راکھی ساونت کی پاکستان، پاکستانی اداکاراؤں اور وسیم اکرم سے متعلق کی گئی گفتگو کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)


مزیدپڑھیں:حکومت کا 8 فروری یوم تعمیر وترقی کے طور پر منانے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ وسیم اکرم پانی پانی انہوں نے

پڑھیں:

ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
  • پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • مچھر مار کر نام، وقت اور جگہ کا ریکارڈ رکھنے کی شوقین انوکھی لڑکی
  • ’چاچا تو ڈانس بھی کر لیتے ہیں‘: جے دیپ کے ”مووز“ دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
  • ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا‎
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے