انٹربینک میں روپے کی قدر بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی:
پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔
پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔
کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قدر کی سطح پر
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 282400 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کی کمی سے 242112 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 2 ڈالر سے کم ہو کر 2703 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔