بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں چالاک مجرم تکنیکی مدد فراہم کرنے کے بہانے معصوم شہریوں کی ذاتی تفصیلات جیسے کہ کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کرکے دھوکہ دہی کا شکار کرتے ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں ایک بھارتی شہری ہتیش مدھو بھائی پٹیل کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے 2013 اور 2016 کے درمیان بھارت میں قائم کال سینٹرز کے ذریعے امریکی کلائنٹس کو لاکھوں ڈالر کا دھوکہ دیا، دھوکہ دہی کے ایسے واقعات کا ایک بڑا حصہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹس کے مطابق جون 2023 میں ایف بی آئی کی کارروائی نے دہلی میں ایک کال سینٹر کا پردہ فاش کیا جس نے امریکی شہریوں کو تقریباً 20 ملین امریکی ڈالر کا دھوکا دیا، امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکی شہریوں کو کال سنٹرز سے منسلک دھوکہ دہی میں 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، یہ کال سینٹر سٹارٹ اپس یا جعلی کسٹمر سروس کال سینٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں اور غیر مشتبہ متاثرین کو تکنیکی مدد فراہم کرتے ہیں۔

کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھارتی شہری اس طرح کے فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم برطانیہ، دبئی اور بھارت کے بینک کھاتوں میں جمع کرواتے ہیں، 8 جنوری 2025 کو کیلیفورنیا میں ایپل کمپنی نے ایپل میچنگ گرانٹس پروگرام میں 185 ملازمین کو برطرف کیا جن میں متعدد بھارتی شہریوں نے Scam کا غلط استعمال کر کے کروٹوں کا غبن کیا۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارتی ملازمین نے عطیات اور فنڈز ہڑپنے کے لیئے غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ ملی بھگت کی، سال 2022 میں امریکہ بھر میں متاثرین سے غیر قانونی طور پر 1.

2 ملین ڈالر حاصل کرکے کمپیوٹر فراڈ کرنے کی سازش میں دو بھارتی شہریوں کو 41 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس سری لنکن پولیس نے 200 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر بھارتی شامل تھے جو ان لائن مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث تھے، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کال سنٹر فراڈ بھارت میں تشویش کا باعث بن چکے ہیں، دھوکہ دہی کی کارروائیاں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر افراد کو نشانہ بناتی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ انڈین ٹیک سپورٹ کے نام سے کام کرنے والی متعدد کال سینٹر کمپنیاں امریکہ سمیت دیگر ممالک سے فراڈ کے ذریعے پیسہ بٹورتی ہیں، 2022 میں بھارت میں مقیم فراڈ کمپنیوں نے امریکیوں کو 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا دھوکہ دیا، بھارت کے سائبر کرائم کوآڈرینیشن سینٹر کے مطابق صرف 2024 کے پہلے 4 ماہ میں 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

2024 میں رپورٹ ہونے والے سائبر کرائمز میں تقریباً 85 فیصد آن لائن مالی فراڈ سے متعلق تھے، بھارت میں گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بینک فراڈ کیسز کی تعداد دوگنی ہوگئی، 2024 میں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 13,000 سے زیادہ بینک فراڈ کے واقعات رپورٹ کیے، مالی سال 2024-2025 کی پہلی ششماہی میں بینک دھوکہ دہی کی کل مالیت 21,367 کروڑ روپے بتائی گئی، بینک اکاوٴنٹ ٹیک اوور حملوں میں بھارت میں تمام فراڈ کا 55 فیصد حصہ شامل ہے جو بڑھتے ہوئے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی مافیاں گینگز فیک لنکس کے ذریعے عوام کے موبائل تک رسائی حاصل کرکے ان کا ذاتی ڈیٹا لیک کرکے پیسے کما رہے ہیں، کارڈ اور انٹرنیٹ پیمنٹ فراڈ کے باعث سال 2022 میں 3 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جو کہ سال 2024 میں 30 ہزار کے قریب پہنچ گئے۔

ان حالات کے پیش نظر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مالی فراڈ کے مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کو تیز کرے، بھارتی Scammers کا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے معصوم عوام کو فراڈ کرکے ان سے پیسے ہتھیانہ ایک معمول بن چکا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی دھوکہ دہی کال سینٹر بھارت میں کے ذریعے سے زیادہ فراڈ کے

پڑھیں:

بھارت نہ آسٹریلیا، گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دے دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہی ہے جبکہ بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔سابق بھارتی کرکٹر سنیل گاوسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے فیورٹ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں پر کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ایک انٹرویو کے دوران سنیل گواسکر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیےکیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی ، فائنل میں بھلے ہارا لیکن اس سے پہلے ایونٹ میں مسلسل 10میچز جیتے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جو 2 گروپوں میں تقسیم ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر15 میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

آج بروز پیر20جنوری2025 موسم کی صورتحال جانیں

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں برفباری کے باعث حادثات میں اضافہ، 23 افراد زخمی
  • بھارت نہ آسٹریلیا، گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دے دیا
  • لاپتا افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ
  • بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، لڑکی کون ہے؟
  • لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟
  • سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ
  • پاک نیوی کی اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں اُڑا دیں
  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ
  • بھارتی کرکٹٹیم کے پاکستان نہ آنے سے شائقین اور اسپانسر شپ پر اثر پڑسکتا ہے