Islam Times:
2025-01-20@16:54:00 GMT

کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر واقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔

مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو نے بتایا کہ مقتول نوجوان سے لوٹ مار کی کوئی واردات نہیں ہوئی، مقتول نوجوان کی موٹرسائیکل، بیگ، موبائل فون اور پرس پولیس کے پاس ہے، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقتول نوجوان

پڑھیں:

پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ، نقدی ، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ گلشن اقبال تھانے کی حدو د گلشن اقبال بلاک نیازی کباڑی والی گلی میں پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزما ن کی شناخت 30سالہ محمد کاشف ولد ریاض حسین اور ستار کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے رکشے میں فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے نیپا پل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو واردات کا نشانہ بنایا اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نیوکراچی لاسی گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری مدثر ولد اسلم خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 26سالہ سردار خان ولد حضرت شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیپا چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی
  • نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • نارتھ کراچی میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 4 بہن بھائی کچل دیے
  • کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
  • کرم کے علاقہ بالشخیل میں فائرنگ سے سید وسیم نامی نوجوان شہید
  • امیرمقام کی پورن ٹوا میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت
  • ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی