ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 282900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 242541 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت روپے کی سطح کے اضافے سے مارکیٹ میں کی سطح پر ڈالر کی کی قدر
پڑھیں:
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے مہنگا ہوکر 289.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے مہنگا ہوکر 344.20 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.55 روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔