لاہور: چھ روزہ پی سی بی لیول-2کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔

زرائع کے مطابق 30شرکا گہری کوچنگ کی تعلیم، مہارت کی تشخیص، تھیوری ٹیسٹ، ویڈیو تجزیہ ٹیسٹ اور ون آن ون اسیسمنٹ سمیت مختلف ٹیسٹوں سے گزرے۔پی سی بی لیول-2 کوچنگ کورس میں ان کورس اور پوسٹ کورس دونوں طرح کی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔

شرکا کو کورس کے بعد مختلف اسائنمنٹس دیے گئے ہیں، جنہیں کورس کے اختتام کے چھ ماہ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو لیول 2کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی ، بلاول بھٹی ، نوید لطیف ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ اس چھ روزہ کورس میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی اسد علی ،محمد کامران حسین اور پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس کے شرکا میں شامل ہیں۔

کورس میں حصہ لینے والوں کو ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی گئیں جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔ اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام کیا گیا۔

کورس کے انسٹرکٹرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد شامل تھے۔

کورس کے شرکا میں عبدالناصر، آفاق رحیم، اخلاق احمد، علی منظور، اسد علی، اظہر علی، بادشاہ حسین، بلاول بھٹی، بسمہ معروف، فہد الحق، گلریز صدف، حماد الحسن، عمران، عرفان انور، کاشف پرویز، خالد عثمان محمد آصف حسین، محمد کامران حسین، نوید احمد، نوید لطیف، پرویز اقبال، رمیز احمد، سجاد احمد، شاداب خان، سید علی رضا نقوی، سید حشمت علی شاہ، تیمور خان، عمید آصف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کورس میں شامل ہیں کورس کے

پڑھیں:

اب سندھ میں خواجہ سرا بھی کرکٹ کھیلیں گے

سندھ حکومت کے تحت جمعہ کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے درمیان کرکٹ، میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا۔

صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی کرکٹ ٹیمیں شام 7 بجے فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

اگلے روز ہفتے کو خواجہ سراؤں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا، جس کیلئے سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان
  • میلہ چراغاں: موسم بہار میں لاہور کی ثقافتی پہچان
  • اب سندھ میں خواجہ سرا بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
  • اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل