کراچی میں مرچوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، کئی موٹر سائیکلوں کو حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی : کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ پر مرچوں سے لدا ٹرک الٹ گیا ـ
زرائع کے طابق جس کے باعث کالونی روڈ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، ٹرک کا ڈیزل بہہ جانے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں۔
ٹرک کو پیش آئے حادثے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکات کا سامنا ہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک نوکوٹ سے جوڑیا بازار جا رہا تھا، ٹرک میں مرچوں کی 300 بوریاں تھیں۔
ٹرک ڈرائیور کے مطابق ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثہ، 20افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے ، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے ۔ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے ، 7افراد وزیٹرز اور 1عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے ، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے ، 5کو بچا لیا گیا 4موت کا شکار ہوئے ۔ تحقیقات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے ، شیخوپورہ کے 3 اور سیالکوٹ کے ایک مسافر کو بچا لیا گیا، گوجرانوالہ کا 1 جاں بحق ہوا۔20افراد نے مئی سے ستمبر کے درمیان سینیگال اور سعودی عرب کا سفر کیا، مسافر سفیان، غلام مصطفی، مہتاب الحسن، رئیس افضل فیصل آباد سے سینیگال گئے ، علی حسن وزٹ، حامد شبیر عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال روانہ ہوئے ۔وسیم خالد بھی سید محمد عباس کاظمی وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے ، عمران اقبال عزیر، بشارت، قسنین حیدر، مدثر حسین کراچی سے سینیگال گئے ۔ بدر محی الدین، گل شامیر وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ایئر سے سینیگال گئے ، عدیل، مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودیہ روانہ ہوئے ۔ محمد وقاص، قیصر اقبال، سجاد علی، اکرام محمد نے لاہور سے سینیگال کا سفر کیا۔