پاسپورٹ بنوانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ویڈیو ایڈیٹنگ ہو ئی اور بھی آ سان ،انسٹا گرام صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی
انسٹا گرام کی جانب سے ایڈٹس نامی ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو ویڈیوز ایڈیٹنگ میں مدد فراہم کرے گی۔
تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
ایڈم موسیری کے مطابق یہ ایپ فروری میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اس وقت یہ آئی او ایس ایپ اسٹور میں پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایپ کا پہلا ورژن نامکمل ہوگا اور صارفین کو کچھ تحمل سے کام لینا ہوگا۔
اس ایپ میں صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جس کے بعد اسے مختلف ٹولز سے ایڈٹ کرسکیں گے جبکہ مختلف فلٹرز اور ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔بیک گراؤنڈ نوائز ہٹانے کے لیے آڈیو فیچر جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز بھی ایپ کا حصہ بنائے جائیں گے۔
ایڈم موسیری نے ٹک ٹاک کا واضح حوالہ تو نہیں دیا مگر اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی پر ڈھکے چھپے الفاظ میں بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت بہت کچھ ہو رہا ہے اور ہماری ایپ صرف انسٹا گرام ویڈیوز کے لیے نہیں بلکہ دیگر پلیٹ فارمز کے لیے بھی ہے۔