حکومت نے لوئر کرم میں آپریشن کا آغاز کردیا، دوسری طرف پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پشاور میں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صوبہ بھر بالخصوص پشاور میں قتل وغارت گری، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت نے لوئر کرم میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوسری طرف پورا صوبہ عملاً بدامنی کی بدترین لپیٹ میں ہے اور صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی میں پشاور اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اپنے روزگار کے سلسلے میں دفاتر اور تعلیمی اداروں تک جانے والے ایسے شہریوں، طلبہ و طالبات اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے مسئلے پر انتظامی اقدامات کے زریعے قابو پایا جانا چاہیے نہ کہ کئی ہفتوں تک گیس ہی بند کیا جائے؟
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں: