پاکستان اور ہالینڈ کے مابین 2 طرفہ سیاسی مشاورت کا 11 واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان جبکہ مسٹر کرسٹیان ریبرگن  نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔

سیاسی مشاورت کے دوران خطے اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں اطراف سے 2 طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ہالینڈ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

دونوں ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلوں کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ سیاسی، معاشی، موسمیاتی، زرعی، تعلیمی، موسمیاتی اور ثقافتی شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک ہالینڈ سیاسی مشاورت پاکستان ہالینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ہالینڈ سیاسی مشاورت

پڑھیں:

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معذرت کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کےحق میں ہے، ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہیے، کوئی کرپشن نہیں کوئی مالی فائدہ نہیں اثھایاگیا، پھربھی سزا سنادی گئی، اس فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مزاکرات کےحق میں ہیں، ہمارے مذاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں، مذاکرات ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ 

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ

سابق صدر نے کہا کہ مجھے ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا ہے۔ میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معزرت کرلی، میں دعوت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں خود تبدیلی لانی چاہیئے۔ حکومت پربیرونی دباؤ آنا چاہیئے پاکستان پر نہیں، جوبائیڈن نے ہماری حکومت ختم کی تھی یہی بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگ قتل ہوئے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، ان حالات میں بھی ہم مزاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں،  مجھے دہشتگرد بنادیا گیا ہے لیکن اصل دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں۔

جائیداد کے تنازعہ پر شہری کے قتل کا معاملہ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

اس سے پہلے ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کیخلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

بریسٹر علی طاہر نے مؤقف دیا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سابق صدر عارف کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورعارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ
  • پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ کے لیے سیکٹورل حکمت عملی کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • بنگلہ دیشی کمانڈر کی پاکستانی بحریہ کے حکام سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
  • بنگلہ دیشی فوجی وفد کی کراچی میں بحریہ کے کمانڈرز سےملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کا رابطہ، تائیوان سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال