Express News:
2025-01-20@15:49:37 GMT

مارشل آرٹسٹ اشرف طائی کے دل کا ایک حصہ ناکارہ ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کراچی:

قومی ادارہ برائے امراض قلب  میں زیرعلاج پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی 77 سالہ اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سےان  کے دل  کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے،گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف طائی کو سانس پھولنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی، رپورٹ میں دل کے ایک حصے کے ناکارہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشرف طائی کو دوائیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ایک دو روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا،واضح رہے کہ مارشل آرٹ میں گراں قدر خدمات  پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے اشرف طائی  1970 میں میمانمار(اس وقت برما) سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔

اشرف طائی کو  مقامی سینما میں پیش آنے والے واقعے کے بعد قومی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی،اشرف طائی نے بلیک میں  ٹکٹ فروخت کرنے والے 14 رکنی گروہ کی تن تنہا پٹائی کی تھی۔

بعد ازاں شرف تائی نے ہل پارک میں چھوٹے سے سینٹر میں تربیت فراہم کرنے کا آغاز کیا،  بروس  لی کی ایکشن فلموں کی شہرت کے بعد  اشرف طائی بھی راتوں رات پاکستان میں مشہور ہوگئے تھے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مکس مارش آٹس کے بانی اشرف تائی کی صحت سے متعلق اہم خبر

کراچی:

پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف تائی  قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل 2013 میں اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔

گراؤنڈ ماسڑ کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ اشرف تائی نے 34 برس بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور وہ 1983 میں جرمن حریف کے خلاف جان بوجھ کر ہارے تھے، میچ فکسنگ پر اشرف طائی نے پانچ لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طورپرفعال ہوگیا، پہلی پرواز لینڈ کر گئی
  • بلوچستان میں دہشتگردی کے سبب سیاحت میں کمی واقع ہوئی؟
  • عمران خان کی سزا پر خوشیاں منانے والے پچھتائیں گے ‘ بیرسٹر سیف
  • عمران خان کی سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، بیرسٹر سیف
  • جنوبی کوریا: شواہد کو مٹانے کا خدشہ، صدر یون سک یوول کی حراست میں توسیع
  • جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا
  • پاکستان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
  • مکس مارش آٹس کے بانی اشرف تائی کی صحت سے متعلق اہم خبر
  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے اس وقت تیار ہوئی جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا، جاویدلطیف