حکومت کا عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حکومت کا عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں مہنگائی ختم ہورہی ہے، سیاست میں رواداری ہونی چاہئے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بہترین ٹیمیں پاکستان آکراپناکھیل پیش کریں گی، پی سی بی اور محسن نقوی کی بڑی کاوش ہے، چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا، جیتنے والی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم تعمیر و ترقی کو ملک میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت رواں سال مکمل کرنے کا حکم
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 67 پر کام جاری ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24 فیصد سے زائد کام مکمل ہے، اس کے علاوہ پنجاب بھر کے 1 ہزار 236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کا 75 فیصد کام مکمل ہوگیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی جاچکی ہے، 1 ہزار 164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہے، 1 ہزار 211 بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ، 1 ہزار 143 مراکزصحت کی فلورنگ اور 1 ہزار 004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی، منصوبے مکمل ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، اس مقصد کے لیے مریم نواز نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل کا انتظام کرنے کا بھی ہدف دے دیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، نئے ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔