فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے۔

وکالت نامے پر اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دستخط کروائے گئے، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہوں گے۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

اب مریم نواز القادر یونیورسٹی کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں،

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم بھی دیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ زائد قید کاٹنا ہوگی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں ثابت نہیں ہوا پیسا جرم کا ہے، علی ظفر

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ القاد ٹرسٹ کیس سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،

عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بھی حکومتی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ریفرنس میں الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کرپشن کی رقم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جرمانے میں ایڈجسٹ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اپنے اثر و رسوخ سے حقائق چھپا کر خفیہ معاہدے کو وفاقی کابینہ سے منظور کروایا۔

سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔ بشریٰ بی بی پر بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ملین پاؤنڈ پی ٹی آئی بی بی کو

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔ 

شیخ رشید نے کہا جس پر میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران  اور انکی اہلیہ نے وکالت نامے پر دستخط کردیے
  • 190ملین پاؤنڈ کیس چیلنج کرنے کا معاملہ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کردیئے
  • القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے خلاف اپیل تیار
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیل تیار
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں: شیخ رشید
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ہائیکورٹ میں جاتے ہی ختم ہو جائے گا: علیمہ خان
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔،علیمہ خان