پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے، عرفان صدیقی - فوٹو: فائل

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں۔ ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیے تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقی 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا: سینیٹر عرفان صدیقی حکومت بے اختیارہے تو کمیٹی کیوں بنائی، عرفان صدیقی کے PTI سے سوالات

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے ابھی دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ سات جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا۔ ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، سات جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دنوں میں جمع ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حکومت زحمت بن گئی، ن لیگ نے اقتدار کیلئے اپنی سیاست گروی رکھ دی: مفتاح

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت زحمت بن گئی ہے۔ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کیلئے جد وجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سمت بدلنی ہے اور عوام سے پوچھے بغیر ممکن نہیں، سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہو گا۔ پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہو گا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، حکومت عوام کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہے۔ انکم ٹیکس 15 فیصد کیا جو اب بڑھ کر 49.50 ہو چکا ہے۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس سری لنکا، انڈونیشیا، ملائشیا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، ایتھوپیا سے بھی مہنگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے، بشریٰ بی بی کو سزا دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کے عام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ ملک میں 40 فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • خود مختار ملک ہیں ، ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی زلزلہ نہیں آئے گا، عرفان صدیقی
  • ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ نہیں آئے گا، عرفان صدیقی
  • ہم نہیں سمجھتے ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی زلزلہ آجائے گا، عرفان صدیقی
  • ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں حکومت نے ابھی اپنا مؤقف تیار نہیں کیا، عرفان صدیقی
  • حکومت زحمت بن گئی، ن لیگ نے اقتدار کیلئے اپنی سیاست گروی رکھ دی: مفتاح
  • عدالت کا فیصلہ اورمذاکرات
  • حکومت نااہل لوگوں کے پاس ہے، آج سیاست کا مقصد کرسی اور اقتدار کا حصول ہے، مولانا فضل الرحمٰن