پاکستان اور جنوبی سوڈان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی سوڈان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی سوڈان میں باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان اور جنوبی سوڈان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، ایف پی سی سی آئی پاکستان اور جنوبی سوڈان میں تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
وہ پیر کو پاکستان کے دورے پر آئے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد سے ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا، پاکستان اور جنوبی سوڈان میں باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر ہے، دونوں ملک زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ جنوبی سوڈان پاکستان سے ٹیکسٹائل،فارما سیوٹیکل، اسٹیل اور دیگر اشیا درآمد کر سکتا ہے،پاکستان جنوبی سوڈان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ایف پی سی سی آئی پاکستان اور جنوبی سوڈان میں تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔جنوبی سوڈان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کورنیلیو کون نگونے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جنوبی سوڈان تحقیق، زراعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں، جنوبی سوڈان پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اور تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ میں باہمی
پڑھیں:
پنجاب میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے کی بہتری ترجیح ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی جس کے دوران گورنر پنجاب کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کا صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبے میں امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل سے ملاقات میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خانگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے دور دراز پسماندہ اضلاع میں ماڈل اسکول بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت سمیت ترقی کے اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔