پی ٹی آئی سے مذاکرات : نواز شریف کی شہباز شریف کو اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) صدر نون لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اہم سیاسی اورقومی اہمیت کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اہم امور پر مشاورت کی۔
شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا معاشی بدحالی دورکرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،مہنگائی کے گراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
صدرنون لیگ نوازشریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کوریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجودتھیں۔
ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل سےمتعلق تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات،پی ٹی آئی کی دیگراسٹیک ہولڈرز سےملاقات پربھی غورکیا گیا۔
حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سےہدایات لی گئی اور نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔
مزیدپڑھیں:کھانسی کے سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور کیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات پر بھی غور کیا گیا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام وزرا اور پارٹی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔
پیر کو طلب کیے گئے اجلاس میں شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس میں شرکت کی ہدایات دیں گے۔