شہید علامہ سید عالم موسوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سربراہ ایس یو سی نے شہید موسوی کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام ان کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنماء اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ
شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے بڑھایا، اسی طرح مذہبی، فکری، اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اجتماعی امور میں بھی عوام کی خاطر خواہ رہنمائی کی اور اصلاح معاشرہ کا اہم فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا، حق بنتا ہے کہ ان کی یاد شایان شان طریقے سے منائی جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہید عالم موسوی اسی ملی پلیٹ فارم کا حصہ تھے جس پلیٹ فارم نے ہمیشہ عوام کے آئینی بنیادی حقوق کی دستیابی کے لئے مسلسل کوشش اور متحرک رول ادا کیا اور یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ وقت نے ثابت کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کے ثمر کے طور پر تمام طبقات کو تسلیم کرنا پڑا کہ نہ صرف پاکستان کی سیاست، اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ، اتحاد و حدت کے فروغ حتیٰ کہ ملکی معاشرت اور دینی مسالک کے مابین وحدت ایجاد کرنے میں اس پلیٹ فارم نے تاریخ رقم کی۔ چنانچہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ملک کی دینی جماعتوں کو، دینی مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر تنظیمی لحاظ سے منسلک کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئیں اور ان کوششوں کو کامیابی نصیب ہوئی۔ دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کروایا اور اس میں ملی پلیٹ فارم کا بنیادی کردار رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے شہید موسوی کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالم موسوی ہوئے ان کے علامہ سید پلیٹ فارم
پڑھیں:
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6سگے بھائیوں سمیت مزید 37فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6سگے بھائیوں سمیت مزید 37فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
غزہ سٹی (سب نیوز)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسپتالوں، بچوں اور امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کے علاقے دیر البلح میں خوراک تقسیم کرنے والے 6 سگے بھائیوں کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ شہدا کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔شہدا کے والد زکی ابو مہدی نے بتایا کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی غریبوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی کہ ایک فلسطینی بچہ طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔اتوار کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 37 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ہفتے کے روز شمالی غزہ میں واقع ال اہلی اسپتال کو بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اسپتال کے کئی بلاک تباہ ہو گئے۔ مریض اور عملہ عمارت چھوڑ کر قریبی گلیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔سعودی عرب نے اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ برطانوی حکومت نے بھی اسپتال پر بمباری کو “قابلِ مذمت” قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔