وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر مزید 4افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا، ایف آئی اے لاہور نے 3، فیصل آباد 4 اور پشاور نے 2 مقدمات درج کئے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمات میں 12 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کسی ملزم کو تاحال عدالت نے ضمانت پر رہا نہیں کیا، مقدمات میں 11 ملزمان ایف آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ادھر یو اے ای کے صدر اور وزیراعلی پنجاب فیک ویڈیو کیس کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ٹریول ہسٹری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دیدی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے سیکشن 87 کی کارروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی میں جائیداد قرقی کا معاملہ شروع ہوگا، وزیراعلی کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی جبکہ شہباز گل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب سوشل میڈیا یو اے ای
پڑھیں:
انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی؛ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور
انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال کی عمر تک کے بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ 12 سال تک کے بچوں کو بھی اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔
سروے سے حاصل ہونے والے نتائج نے والدین اور اساتذہ تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
یہ نوجوان لڑکوں کی صحت سمیت عورتوں اور لڑکیوں سے تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔
یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا
بچوں کے ذہن پر پڑنے والے ان منفی اثرات کے باعث والدین نے بھی اسکول انتظامیہ سے موبائل فونز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد اب انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔
علاوہ ازیں انگلینڈ میں کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔