ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل ہونے والے تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔
کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیاہے۔
پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا ۔
او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.
دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہے ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63995 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 31دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خام تیل کی ملک میں
پڑھیں:
گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، مصدق ملک
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔ جبکہ بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ 4 سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 سے 10 فیصد گیس کی لیکج اور 61 فیصد چوری ہوتی ہے۔