آئی ایل ٹی 20 میں ایان افضل خان کا ریکارڈ اسپیل گلف جائنٹس کو شکست سے نہ بچاسکا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
دبئی : ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں اپنی دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دیدی۔ ایان افضل خان نے صرف 16 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات کے کسی کھلاڑی کی جانب سے بہترین اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے باوجود نائٹ رائیڈرز نے مائیکل پیپر کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ابرار احمد، جیسن ہولڈر اور علی خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جائنٹس کے بلے بازوں کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا کیونکہ انہوں نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کو کھو دیا تھا۔ ایڈم لیتھ کو پہلے اوور میں ڈیوڈ ولی نے آؤٹ کیا جبکہ کپتان جیمز ونس کوچوتھے اوور میں ابرار احمد کو 14 رنز پر آؤٹ کردیا۔
پاور پلے کے اختتام تک 40/2 کے اسکور پر جائنٹس کافی دور تھے جارڈن کاکس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ابراہیم زدران کو سنیل نارائن نے آؤٹ کیا۔
یہ ہدف بہت سخت ثابت ہوا کیونکہ ہولڈر نے مارک ایڈائر کی دوسری وکٹ 19 رنز پر حاصل کی جس کی بدولت جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے ایک دلچسپ پاور پلے نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی کائل میئرز اور اینڈریز گوس نے 12، 12 گیندوں پر بالترتیب 19 اور 17 رنز بنائے۔ یہ پارٹنرشپ چوتھے اوور میں کائل میئرز کے آوٹ ہونے پر ٹوٹی
ایان نے 11 ویں اوور میں جو کلارک کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے علیشان شرفو، اینڈریو رسل اور سنیل نارائن کی وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے صرف آندرے رسل نے 12 رنز بنائے۔ ایان کے اسپیل کے اختتام پر نائٹ رائیڈرز کا اسکور 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تھا۔
ڈیتھ اوورز میں پیپر 57 رنز پر مارک ایڈائرکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ لوری ایونز، جیسن ہولڈر اور ڈیوڈ ولی نے معمولی اضافہ کیا۔ بلیسنگ مزاربانی نے ایونز اور ہولڈر کی دو وکٹیں لیں جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آج اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن میں گیا تھا، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو پال رہے ہیں، سالانہ31 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو چاہیے اوورسیز پاکستانیوں کی عزت کریں، یہ بیچارے یہاں پراپرٹی بناتے ہیں اور مقامی پاکستانی ان پر قبضہ کرلیتے ہیں۔
انھوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، میرا خیال ہے شریفوں کے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ کوئی اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرتا ہے تو ستائش کرتا ہوں، امریکا سے اپنے خرچے پر پاکستان آنا اور یہاں پر منتیں ترلے کرنا آسان بات نہیں، میرے خیال میں امریکا سے آئے وفد کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی جائےگی۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر رکھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ہمیں امید تھی 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتوں کا بھی گلا گھونٹ دیا، پی ٹی آئی کے پاس کھانے کیلئے پیسے نہیں تو امریکا میں لابنگ کا پیسہ کہاں سے آیا۔
انھوں نے کہا بل ابھی پڑے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی وکلا کے کروڑوں روپے کی نادہندہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ پاکستانیوں نے دو تہائی اکثریت کا مینڈیٹ دیا۔
انھوں نے کہا جنید اکبر سمجھدار ہیں ہم نے سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو انہیں چیلنج نہیں کرنا چاہیے، ایسے بیانات کہ بندوقوں کی نالیاں صاف کرکے تیاری کریں اس کا مقصد ہے ہم ان کو چیلنج کر رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے ساتھ جنہوں نے فارورڈ بلاک بنانے کیلئے رابطہ کیا میں نے انہیں منع کردیا، میں نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، کسی ایسے فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں بنوں گا جو پی ٹی آئی کی تقسیم کا باعث بنے۔