علامہ راجہ ناصر عباس کی سیکورٹی ختم کرنیکا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی ختم کرنے کا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی سخت کرنے کے بجائے ختم کرنا بدنیتی اور جانبداری پر مبنی فیصلہ ہے، جو ناقابل قبول ہے، اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سیکورٹی
پڑھیں:
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد پی اے ایف اور پی آئی اے کی آپریشنل استعداد کو بڑھانا ہے۔
اس کے علاوہ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کے لیے 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی واپس لینے کی بھی منظوری دی۔
نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی، جب کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، جو پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کی جائے گی۔