امریکا میں شدید سردی اور برف باری، 7 کروڑ افراد نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
امریکا کے مشرقی ساحل سے ملحق علاقوں میں انتہائی نوعیت کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برف باری کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں کم و بیش سات کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا اور کینیڈا کے خطے میں موسم کی اس کیفیت کو آرکٹک بلاسٹ کہا جاتا ہے۔ قطبین پر جب موسم شدت اختیار کرتا ہے تو امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور دیگر خطوں اور ممالک میں بھی موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے یعنی برف باری خطرناک شکل اختیار کرتی ہے اور برف باری نہ ہونے کی صورت میں بھی سردی بہت بڑھ جاتی ہے۔ سردی کی شدت معمولاتِ زندگی کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔
شدید موسم کی زد میں آنے والی ریاستوں نے متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہیٹنگ سسٹم کو چالو رکھنے کے حوالے سے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ شمالی امریکا سے مائن کے سِرے تک کے پورے علاقے میں سردی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کے لیے کام پر جانا اور بچوں کے لیے اسکول جانا دشوار ہوچکا ہے۔ ریاستی حکومتیں سردی کی شدت سے نپٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ کام کے اوقات تبدیل کرکے گھٹائے بھی گئے ہیں۔ جہاں سردی بہت زیادہ ہے وہاں اسکول بند کرنے کا آپشن اختیار کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل موسم کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔
ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔