بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا جبکہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی پہلی برفباری، بلوچستان کے پہاڑوں نے سفید چارد اوڑھ لی

قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علی زئی، سرانان، بوستان، پشین، خانو زئی اور مسلم باغ میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، قلعہ حاجی خان اور لوئی بند میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

زیارت، مسلم باغ اور مستونگ کے علاقے لک پاس میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کے سبب اہم شاہراہوں پر برف جمنے سے راستے بند ہوگئے۔

دوسری جانب کان مہتر زئی، کنجوغی، اغبرکئی اور ڈب خانزئی میں برف کا طوفان آ گیا ہے۔

زیارت، احمدون، غوسکئی اور کوژک ٹاپ میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برف پڑنے کے باعث زمینی راستے متاثر ہوئے ہیں۔

برف باری کے بعد این 50 قومی شاہراہ پر نمک پاشی کی جا رہی ہے اور  بالائی علاقوں کے ساتھ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے جبکہ بارش اور برف باری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں برف باری کا امکان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث فلڈنگ جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ  ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہوراور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند چھائی رہے گی۔ مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کاغان میں برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے اور برفباری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔

ناران میں درجہ حرارت منفی 7  جبکہ کاغان میں منفی 5 تک گر گیا۔ اپردیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں منفی 1 اور پہاڑی علاقوں میں پارہ منفی 6 تک گرگیا۔

مزید پڑھیں: شدید سردی اور دھند کا راج، کون سی موٹرویز ٹریفک کے لیے بند ہیں؟

اپردیرکے علاقے لواری،ڈوگدرہ،گوالدئی،شہورٹاپ اور گانشال کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا،اپردیرکے سیاحتی مقامات پر آج مزید برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

بلوچستان کا کراچی پر اثر

بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، کان مہتر زئی، کوژک اور خانوزئی میں برف باری کے بعد سردی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد غالب گمان ہے کہ کراچی میں بھی سردی اپنا زور دکھائے گی۔

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برفباری سردی شدید سردی کراچی کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی کوئٹہ برف باری کا سلسلہ برفباری کا امکان محکمہ موسمیات باری کا امکان بلوچستان کے علاقوں میں بارش اور میں بھی اور برف کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو

بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • بلوچستان میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ
  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، راستے بند
  • بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش
  • کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان