ہم روزانہ مر کے جی رہے ہیں، ریکھا کا ایک مرتبہ پھر امیتابھ سے اعترافِ محبت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا اپنی لازوال خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ جہاں ان کا فلمی کیریئر کامیابیوں سے بھرپور ہے، وہیں ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنازعات اور افواہوں کا شکار رہی ہے۔
خاص طور پر امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں کئی دہائیوں سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کی قیاس آرائیاں 1976 میں فلم دو انجانے کے سیٹ پر شروع ہوئیں، جب امیتابھ جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ تھے۔
ریکھا کو ہمیشہ ’دوسری عورت‘ کا ٹیگ دیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ان الزامات کی پرواہ نہیں کی اور وہ اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کرتی رہیں، جبکہ امیتابھ نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔
حال ہی میں نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں ریکھا نے پھر ایک شعر کے ذریعے اپنی یکطرفہ محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’ہم جو آپ کے پریم سے بھرے ہوئے ہیں، اس کا کچھ تو مان رکھیے، ہم روزانہ مر کے جی رہے ہیں‘۔
ماضی کے ایک انٹرویو میں ریکھا نے امیتابھ کے انکار کو ان کے خاندان کی عزت کے تحفظ کی کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ’انہوں نے ایسا اپنی شبیہ، خاندان اور بچوں کی حفاظت کے لیے کیا۔ یہ ان کا حق تھا۔ عوام کو ہماری محبت کے بارے میں جاننے کی کیا ضرورت ہے؟‘
ریکھا نے مزید کہا کہ امیتابھ ایک قدامت پسند انسان ہیں، جو اپنی بیوی جیا بچن کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’وہ کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، اور اسی لیے اپنی بیوی کو بھی دکھ نہیں دیا۔‘
ریکھا اور امیتابھ کا یہ غیر واضح اور پراسرار تعلق آج بھی بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے تجسس کا باعث ہے، اور ان کی کہانی کئی نسلوں کے لیے محبت اور قربانی کی ایک یادگار مثال بن چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بالنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔
مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغاز کیا، پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس میں 3 مرتبہ بنگلادیش سے، 4 مرتبہ بھارت اور 2 بار پاکستان نے اسپنرز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔