سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 282900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 242541 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
خیبرپختونخوا میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک 30 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ مزید اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک روز میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے سے 160 روپے ہوگئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور چینی کی بوری کی قیمت 6500 روپے سے 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پرچون میں شہر کے مختلف مقامات پر 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں مافیا نے اضافہ کر دیا ہے، افغانستان سپلائی کے باعث بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔