پنجاب میں طلبا اب مزید3نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
: پنجاب میں طلبا اب مزید3نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے ۔میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزیدتین گروپ شامل کیے گئے ہیں، طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی۔نویں جماعت کے آغاز میں طلبا میٹرک مضامین کا انتخاب کریں گے، ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر سائنس کے مضامین کے ساتھ میٹرک کیا جاسکے گا، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹراپنورشپ کے ساتھ میٹرک ہوسکے گا ، فیشن ڈیزائننگ بھی میٹرک ہوسکے گا، نئے کورسز کے مارکس 100 سے 150 کے درمیان ہوں گے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے آغاز میں طلبا میٹرک مضامین کا انتخاب کریں گے ،بین الاقوامی نظام کو سامنے رکھتے ہوئے نئے کورسز شامل کیے گئے، پنجاب پہلے صرف میٹرک سائنس اور آرٹس کے ساتھ ہوتا تھا، پنجاب رواں برس سے میٹرک مزید گروپس کے ساتھ ہوسکے گا۔دوسری جانب طلبہ کا کہنا ہے کہ میٹرک میں نئے کورسز کی شمولیت خوش آئند ہے ،کوئی آرڑیفیشل انٹیلیجنس میں جانا چاہتا ہے تو اس شروع سے ہی مدد ملے گی ، حکومت نے نئے کورسز شامل کر کے فیلڈ چننا آسان کر دیا ہے ،کوئی زراعت میں جانا چاہتا ہے تو اسے سائنس پڑھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اوگرا کی ایل پی جی باؤزرز کی گنجائش 30 میٹرک ٹن تک محدود رکھنے کی ہدایت
لاہور(نیوز ڈیسک) اوگرا کے ریجنل آفس لاہور میں ممبر آئل اوگرا، جناب زین العابدین کی زیر صدارت ایل پی جی باؤزرز/اسٹوریج ٹینکس/بلٹس کے مینوفیکچررز کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایل پی جی اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹس کے سینئر ڈائریکٹرز اور افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران، ایل پی جی باؤزرز کے مجاز مینوفیکچررز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی ایل پی جی باؤزر کی گنجائش 30میٹرک ٹن سے زائد نہ ہو (15فیصد الاؤنس کی اجازت کے علاوہ)۔ مزید برآں، مینوفیکچررز کو سختی سے حفاظتی معیارات پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مینوفیکچررز کی جانب سے فراہم کردہ مطلوبہ ڈیٹا کو ٹینکس کے خلاف جانچ پڑتال کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں تمام مینوفیکچرنگ یونٹس کے دورے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ غیر مجاز/غیر قانونی مینوفیکچررز کے خلاف مقامی انتظامیہ کی مدد سے مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ترقیاتی عمل کی باقاعدہ نگرانی کافیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ مجموعی طور پر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔