آئی ایل ٹی 20 میں ایان افضل خان کا ریکارڈ اسپیل گلف جائنٹس کو شکست سے نہ بچاسکا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں ایان افضل خان کا ریکارڈ اسپیل گلف جائنٹس کو شکست سے نہ بچاسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں اپنی دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دیدی۔ ایان افضل خان نے صرف 16 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات کے کسی کھلاڑی کی جانب سے بہترین اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ قائم کیا،
اس کے باوجود نائٹ رائیڈرز نے مائیکل پیپر کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ابرار احمد، جیسن ہولڈر اور علی خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جائنٹس کے بلے بازوں کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا کیونکہ انہوں نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کو کھو دیا تھا۔ ایڈم لیتھ کو پہلے اوور میں ڈیوڈ ولی نے آؤٹ کیا جبکہ کپتان جیمز ونس کوچوتھے اوور میں ابرار احمد کو 14 رنز پر آؤٹ کردیا۔
پاور پلے کے اختتام تک 40/2 کے اسکور پر جائنٹس کافی دور تھے جارڈن کاکس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ابراہیم زدران کو سنیل نارائن نے آؤٹ کیا۔
یہ ہدف بہت سخت ثابت ہوا کیونکہ ہولڈر نے مارک ایڈائر کی دوسری وکٹ 19 رنز پر حاصل کی جس کی بدولت جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے ایک دلچسپ پاور پلے نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی کائل میئرز اور اینڈریز گوس نے 12، 12 گیندوں پر بالترتیب 19 اور 17 رنز بنائے۔ یہ پارٹنرشپ چوتھے اوور میں کائل میئرز کے آوٹ ہونے پر ٹوٹی
ایان نے 11 ویں اوور میں جو کلارک کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے علیشان شرفو، اینڈریو رسل اور سنیل نارائن کی وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے صرف آندرے رسل نے 12 رنز بنائے۔ ایان کے اسپیل کے اختتام پر نائٹ رائیڈرز کا اسکور 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تھا۔
ڈیتھ اوورز میں پیپر 57 رنز پر مارک ایڈائرکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ لوری ایونز، جیسن ہولڈر اور ڈیوڈ ولی نے معمولی اضافہ کیا۔ بلیسنگ مزاربانی نے ایونز اور ہولڈر کی دو وکٹیں لیں جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20
پڑھیں:
حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن، پانی اور زمین پر اشرافیہ قابض ہے، ندیم افضل چن
حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن، پانی اور زمین پر اشرافیہ قابض ہے، ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ن لیگ دور میں پنجاب کے دریا خشک ہو گئے، یہ دریائے سندھ کو بھی متنازع بنانے پرلگے ہیں، ہمارے ڈیمز بھی ڈیڈ لیول پر ہیں، یہ کس شہرکا پانی لے کر چولستان کو آباد کریں گے، پانی لینے سے ہمارے شہرغیر آباد ہو جائیں گے، لاہور کی فوڈ باسکٹ پر بھی ہاسنگ اسکیمیں بن چکی، حکومت کی پالیسی کسان دشمن پالیسی ہیں، زمینوں کوغیرآباد کر کے زمین آباد نہ کی جائیں، عوام کی زمینیں غیرآباد کر کے اشرافیہ کی زمینیں آباد کی جارہی ہیں، ہم سمجھتیہیں کہ حکومت کی پالیسیاں غلط ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے گفتگو کرتے کہا کہ ن لیگ دورمیں پنجاب کے دریا خشک ہو گئے، یہ دریائے سندھ کو بھی متنازع بنانے پرلگے ہیں، ہمارے ڈیمزبھی ڈیڈ لیول پر ہیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ کس شہر کا پانی لے کر چولستان کو آباد کریں گے، پانی لینے سے ہمارے شہر غیر آباد ہو جائیں گے، لاہورکی فوڈ باسکٹ پر بھی ہاسنگ اسکیمیں بن چکی، حکومت کی پالیسی کسان دشمن پالیسی ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زمینوں کوغیرآباد کر کے زمین آباد نہ کی جائیں، عوام کی زمینیں غیرآباد کر کے اشرافیہ کی زمینیں آباد کی جا رہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیاں غلط ہیں۔ندیم افضل چن نے آج نیوز کے پروگرام میں کہا کہ اگر کوئی دبا ہے تو جواب حکومت ہی دے سکتی ہے، چھوٹے صوبوں کا پینے کا پانی بھی نہ ملنا ناانصافی ہے، عوام سستی بجلی، اچھا علاج اور اچھی تعلیم چاہتی ہے، اشرافیہ منرل واٹرپیتی ہے،عوام کونکلنے کا بھی میسرنہیں۔ انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نظام کو گرانا نہیں چاہتے، ن لیگ خود اس پر تلی ہے، نئے انتخابات مسائل کا حل نہیں، پہلے الیکشن پرعوام کے کھربوں روپے لگے ہوئے ہیں، ابھی انتخابات کروائے تو فارم 45،47 کا معاملہ اٹھ جائے گا، تمام جماعتوں کو آن بورڈ لے کر انتخابات کروائے جائیں۔