ادب کامیابی کا زینہ ،گالم گلوچ مستقبل تباہ کر دیتی ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طالب علموں میں وظائف تقسیم کئے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف دے چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جلد بچوں کیلئے لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لے کر واپس آؤں گی، طلبا کو مفت ای بائیکس دی جائیں گی،طلبا کو اچھی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے،مخالفین کا کام صرف پروپیگنڈا کرنا ہے،سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ادب کامیابی کا زینہ ہے، گالم گلوچ مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے،جن کے پاس بتانے کیلئے کارکردگی نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، پرو پیگنڈا کرنے والوں کی آنکھ ہی جھوٹ کے ماحول میں کھلی ہے،پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کا عزم قائم رہے گا،میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں،30ہزار سکالر شپس میرٹ پر دیئے ہیں،سکالر شپ سفارش پر دیا ہو تو استعفا دے کر گھر چلی جاؤں گی،ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت حق اس کے حقدار تک پہنچایا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں سکالر شپس 50ہزار تک لے کر جاؤں گی،ہر نوجوان خود کو پاکستان سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے،ہر نوجوان کو پاکستان کی اڑان میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، پنجاب کے نوجوانوں کا ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہوگا، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بچوں کیلئے بھی سکالر شپس کا منصوبہ ہے، ادب کامیابی کا زینہ ہے، گالم گلوچ مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت دیدی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔
یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بھی خدمات انجام دی تھیں۔