چین عالمی معیشت کے لئے مزید “سرپرائز” لائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے آئی ایم ایف کی جانب سے 2025 اور 2026 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2024 میں چین نے کامیابی سے اپنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کئے اور چین کا معاشی حجم پہلی مرتبہ 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔

معیشت کا اضافہ ایک سال میں ایک درمیانے درجے کے ملک کے معاشی حجم کے برابر ہے۔ یہ چینی معیشت کی لچک اور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ چینی معیشت کی جانب سے دنیا کو فراہم کیا جانے والا اعتماد بھی ہے۔

چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن پر گامزن رہتے ہوئے معیشت کے اچھے رجحان کو بر قرار رکھے گا اور عالمی معیشت کے لئے مزید “سرپرائز” لائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معیشت کے

پڑھیں:

ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز

 

بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔

حالیہ برسوں میں ، “ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں پھیل گئی ہیں ، اور چین اور دنیا بھر کے دوستوں کے لئے چینی روایتی تہوار منانے ، چینی ثقافت کا اشتراک کرنے اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین شمالی میانمار میں قیام امن کے لئے حمایت فراہم کرتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ
  • ٹک ٹاک نے امریکہ کے روز گار کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • حکمراں ملک کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچائیں‘سینیٹر محمد عبدالقادر
  • پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
  • اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا
  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • چین کی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت دنیا کے لئے ایک نئی تحریک فراہم کر رہی ہے ، چینی میڈیا
  • بیرسٹر گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی تمام تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے، عرفان صدیقی