Jang News:
2025-01-20@14:02:02 GMT

بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع

---فائل فوٹو 

شمال بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علی زئی، سرانان، بوستان، پشین، خانو زئی اور مسلم باغ میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، قلعہ حاجی خان اور لوئی بند میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کان مہتر زئی، کنجوغی، اغبرکئی اور ڈب خانزئی میں برف کا طوفان آ گیا ہے۔

استور میں شدید برف باری سے نظام زندگی متاثر

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

زیارت، احمدون، غوسکئی اور کوژک ٹاپ میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برف پڑنے کے باعث زمینی راستے متاثر ہوئے ہیں۔

برف باری کے بعد این 50 قومی شاہراہ پر نمک پاشی کی جا رہی ہے، بالائی علاقوں کے ساتھ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے۔

لیویز کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: برف باری کا سلسلہ

پڑھیں:

 کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام پیشگی اقدامات کرے،بارشوں کا سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان، کراچی میں بھی سردی مزید زور پکڑے گی
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ
  • سردی کی شدید لہر،21 جنوری سے بارش کی پیشگوئی
  • آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
  • اتوار کے روز ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
  • آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی
  • شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  •  کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع