اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔اسد قیصر پر 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وکیل صفائی عائشہ خالد نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسد قیصر کی
پڑھیں:
پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کر لی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔