پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’اوو اوو’ کی آوازیں نکال کر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے دوران اجلاس ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر بھرپور احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اسمبلی اراکین کے محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالوں کے جوابات دی رہی تھیں کہ اپوزیشن نے ایوان میں ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیے:’اوووو، اووووو‘
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی اپوزیشن کے احتجاج پر طنزیہ جملہ کسا اور کہا کہ اپوزیشن ارکان اور اونچا ’اوو اوو‘ کریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ رانا شہباز صاحب آپ کی اوو اوو کی آواز نہیں آئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Protest pujab assembly احتجاج پنجاب اسمبلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی اوو اوو
پڑھیں:
پی اے سی ارکان کارکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔
کمیٹی اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا ۔ پی اے سی اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ختم کردیا گیا، جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا اس کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لئے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔
کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ احتجاج میں سیشن نہیں کرنا چاہئے، آپ کو اسپیکر کو لکھنا چاہئے۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ممبر کا سوال اٹھانے میں یہ ری ایکشن ہو سکتا ہے تو پھر ہم اپنا اپنا کوئی اور کام کرلیں، نوید قمر نے کہا کہ بالکل اس معاملے کو اسپیکر کے ساتھ اٹھائیں۔
ثنا اللہ خان مستی خیل کا کہنا تھا کہ رات گئے میرے گاؤں کے میٹر اکھاڑ کر لے گئے، ٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے ہیں، ہم پاکستان کے وفادار ہیں، 22 ،23 سال سے پارلیمان میں آرہا ہوں، بیشک میرے گھر کو گرا کر ویڈیو بھجوا دیں۔سید نوید قمر نے کہا کہ ایک پہ حملہ سب پہ حملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لیناچاہئے، افنان اللہ خان نے کہا کہ میں بھی اس کی مذمت کرتا ہوں، اس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔
حنا ربانی کھر نے کہا اس کو اردو میں شاید کہیں گے غنڈا گردی ہے، جنید اکبر خان نے کہا میں سیکرٹری کو بلا لیتا ہوں۔
سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا ملک کا دشمن ہے : آرمی چیف
مزید :