چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں، چینی نائب صدر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں، چینی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
دونوں مما لک اپنے اپنے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، ہان زنگ
چینی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ کی امریکہ کے نومنتخب نائب صدر جیمز وینس سے ملاقات
واشنگٹن :
چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے واشنگٹن میں امریکہ کے نومنتخب نائب صدر جیمز وینس سے ملاقات کی۔پیر کے روز
ہان زنگ نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نومنتخب صدر ٹرمپ کے لئے مبارکباد کا پیغام دیا اور وینس کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ ہان زنگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک اہم ٹیلی فونک بات چیت کی اور اگلے مرحلے میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم اتفاق رائے پر پہنچے۔
چین سربراہان مملکت کی سفارت کاری کی حکمت عملی کی رہنمائی پر عمل کرنے، صدر شی جن پھنگ اور نومنتخب صدر ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہان زنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں، اور چینی اور امریکی عوام دونوں ہی عظیم اقوام ہیں۔ ہم اس وقت اپنے اپنے ترقیاتی اہداف اور خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ جب تک دونوں فریق باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں پر گامزن رہیں گے، وہ باہمی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کو فائدہ پہنچائیں گے اور عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔
اقتصادی و تجارتی تعلقات دونوں فریقوں کے لیے مشترکہ اہمیت کے حامل ہیں، اگرچہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات اور تنازعات موجود ہیں تاہم دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات بھی ہیں اور دونوں فریق اس سلسلے میں بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور امریکہ صدر شی جن پھنگ ہان زنگ نے امریکہ کے کے لیے
پڑھیں:
امریکی ٹیکسز نے بین الاقوامی تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، چینی وزارت تجارت
امریکی ٹیکسز نے بین الاقوامی تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے بعض مصنوعات پر “ریسیپروکل محصولات” سے استثنیٰ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے بعض تجارتی شراکت داروں پر اعلیٰ “ریسیپروکل محصولات” عائد کرنے میں عارضی تخفیف کے بعد پالیسی میں دوسری ایڈجسٹمنٹ ہے۔ یہ یکطرفہ “ریسیپروکل محصولات” کی غلط طریقہ کار کو درست کرنے کی طرف امریکہ کا ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ 2 اپریل سے نافذ ہونے والے “ریسیپروکل محصولات” نے نہ ہی امریکہ کے کسی مسئلے کو حل کیا
بلکہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، کاروباری اداروں کی عام پیداواری سرگرمیوں اور عوامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے، جو نہ صرف دوسروں کو بلکہ خود کو بھی نقصان پہنچاتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین کا چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے موقف مستقل ہے۔
چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری اور اندرونی حلقوں کی معقول آوازوں کو تسلیم کرتے ہوئے غلطیوں کی اصلاح کی طرف بڑا قدم اٹھائے، “ریسیپروکل محصولات” کی غلط پالیسی کو مکمل ختم کرے، اور باہمی احترام اور مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔