WE News:
2025-04-16@11:52:46 GMT

’ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا‘، یاسر نواز

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

’ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا‘، یاسر نواز

معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نوازنے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ ندا ہاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا۔

یاسر نواز نے حال ہی میں اشنا شاہ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: میری شادی نہ ہونے کی ذمہ دار ندا یاسر ہیں، اداکار اسامہ خان

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ ندا کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے  کیونکہ انہوں نے گھر کو سائیڈ پر کر کے شو کی طرف زیادہ توجہ دینی شروع کر دی تھی اور اکثر اوقات گھر دیر سے آتی تھیں۔ اور واپس آ کر بھی کبھی اگلے شو کی پلاننگ ہو رہی ہوتی تھی اور کبھی اس کی تیاری کیونکہ اس دور میں مارننگ شو میں مقابلہ کافی سخت تھا۔ پھر انہوں نے ندا سے بات کی کہ بچوں اور ان کے گھر کو آپ کی زیادہ ضرورت ہے نہ کہ شو کو۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیسے دی؟

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں ندا کو سمجھ آ گئی تھی کہ وہ شو کو زیادہ وقت دے رہی ہیں اور پھر انہوں نے وقت پر گھر آنا شروع کر دیا۔ یاسر نواز نے مزید بتایا کہ جس وقت ان کے اور اہلیہ کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اس وقت اگر کوئی ندا کے مارننگ شو کے مخالف کوئی بات آتی تو وہ ندا کو اسکرین شاٹ بھیج دیتے تھے کہ لوگ شو کے بارے میں ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں جبکہ ندا یاسر کئی برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر  رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مارننگ شو ندا یاسر یاسر نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ندا یاسر یاسر نواز یاسر نواز ندا یاسر

پڑھیں:

قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں

 جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی فٹنس سے متاثر ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ایک نئی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی۔ پیغام میں سلمان خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کرنے اور انکی گاڑی کوبم لگا کر دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین
  • سندھ کے بی فیڈر،ایک ارب روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری
  • ’جسے اللہ نے عزت دی میں بھی دوں گا‘، یاسر حسین نے یہ بات کس کے لیے کہی؟
  • یاسر حسین کی یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی تعریف
  • بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد
  • رندیب ہودا نے فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں
  • وقف قانون میں 44 خامیاں ہیں حکومت کی منشا وقف املاک پر قبضہ کرنا ہے، مولانا فیصل ولی رحمانی
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے