مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ہے۔ جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈدیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے گا اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔ ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے تھے۔ اس قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کررہے ہیں جو چوری ،ڈاکا اور مینڈیٹ چور کو تحفظ دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ کوئی ڈیل پی ٹی آئی کورٹ میں
پڑھیں:
کہا تھا 9 مئی والے بھاگیں گے، روئیں گے، پاکستان اور بانی اکٹھے نہیں چل سکتے: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نو مئی والے روئیں گے، بھاگیں گے، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی والے اکٹھے نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں۔ وقت آئے گا جب تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ خیبر پی کے میں گروپ بننے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں تو اپنی پارٹی کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں۔ یہ بدبخت دعائیں مانگتے تھے ملک ڈیفالٹ ہو جائے۔ یہ کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں۔ ہاں تم ذہنی و جسمانی غلام ہو۔ دہشتگردی کیخلاف بات کرتے ہوئے گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ علاوہ ازیں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔ صرف بیانیئے کی بنیاد پر کسی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں۔ فوڈ چین پر حملوںپر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکتا نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔