Express News:
2025-04-30@09:19:29 GMT

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

زوفشاں ایاز 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.

2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2، فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال

کراچی:

تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔

عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔

عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار پھر کامیابی ملی ہے، مداحوں اور چاہنے والوں کی بھرپور سپورٹ اور تعاون کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے بھی کافی سپورٹ کیا اور اب میرا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور میرا بھی حق ہے کہ میری حوصلہ افزائی کی جائے، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ میری بھی حوصلہ افزائی کریں، آرمی چیف ہمارے ملک کا فخر ہیں، ان سے بھی امید ہے کہ ضرور حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، میں بھی پاکستان کا بیٹا ہوں، میرے لیے میرا ملک پاکستان سب سے پہلے اور علاقہ بعد میں ہے، ملک کا نام روشن کرنے کے لیےکسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔

عثمان وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیاری میں ٹیلنٹ بہت ہے، ان تمام باکسرز کو حکومتی توجہ چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں، اپنے چاہنے والوں کی بدولت بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 24 اپریل کو منعقدہ فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساہیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ  کردیا تھا۔

عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں، 11 فائٹس میں عثمان وزیر  نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں  ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام  کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا: احسن اقبال
  • بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا، احسن اقبال
  • احسن اقبال کی ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کی دعوت
  • برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ
  • طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: محمد عماد مینز، نمرہ بتول ویمنز ٹائٹل جیت گئے
  • فٹبال کا موجد انگلینڈ نہیں اسکاٹ لینڈ ہے، اسکاٹش مورخ
  • پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
  • بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال
  • بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، علامہ مقصود ڈومکی