اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کے ڈائریکٹر ویزی ناتھن کامکوٹی نے گزشتہ دنوں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گئو موترا یا گائے کے پیشاب کے طبی فوائد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے گائے کے پیشاب کے "اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات" کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پینے سے ہاضمہ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔

ان کی اس تقریر کا ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں ایک بار پھر یہ تنازع زندہ ہو گیا ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، گائے کے پیشاب کی سرکاری خریداری شروع

وائرل ویڈیو میں، کامکوٹی نے ایک سنیاسی کے بارے میں ایک کہانی شیئر کی جنہوں نے مبینہ طور پر گائے کا پیشاب پی کر اپنے آپ کو تیز بخار سے نجات حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

کامکوٹی نے بتایا، "ایک سنیاسی کو تیز بخار تھا اور وہ ڈاکٹر کو بلانے کا سوچ رہا تھا۔

میں سنیاسی کا نام بھول گیا، لیکن اس نے کہا 'گئوموتھران پنامی' یعنی می‍ں گائے کا پیشاب پینا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد اس نے فوراً گائے کا پیشاب پیا اور 15 منٹ میں اس کا بخار اتر گیا۔" بیان کی شدید نکتہ چینی

تمل ناڈو کی حکمراں ڈی ایم کے نے کامکوٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے بیان کو 'بکواس' قرار دیا ہے۔ پارٹی لیڈر ٹی کے ایس ایلنگوین نے کہا کہ اس ڈائریکٹر کو تعلیمی نظام سے باہر پھینک دینا چاہیے۔

ہندوتوا نظریے کا فروغ، جدید سائنس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے!

انہوں نے الزام لگایا کہ ایسے افراد کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ذمہ دار بناکر بی جے پی کی مرکزی حکومت دراصل ملک کے تعلیم اور تعلیمی اداروں کو برباد کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ طلبہ کے لیے بدقسمتی کی بات ہے۔ کامکوٹی نے اپنے بیان سے ثابت کردیا ہے کہ وہ نااہل ہیں۔

انہیں تعلیمی ادارے کی جگہ کسی مندر میں ہونا چاہئے تھا۔" ایلنگوین نے م‍زید کہا، "حکومت کو چاہیے کی اس شخص کو کسی سرکاری ہسپتال میں تعینات کردے، لیکن تمل ناڈو میں نہیں بلکہ اتر پردیش یا کہیں اور جہاں وہ لوگوں کو اپنی باتوں سے بے وقوف بنا سکیں، جہاں وہ لوگوں کو دھوکہ دے سکیں اور گئوموتر کے بارے میں جھوٹ بول سکیں۔"

بھارت: گاؤ موتر پر نکتہ چینی، صحافی اور کارکن کو جیل

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان کارتی چدمبرم نے آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر کے گائے کے پیشاب کی حمایت کے حوالے سے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اعلیٰ سائنسی ادارے کے سربراہ کی طرف سے جعلی سائنس کی وکالت کرنا انتہائی نامناسب ہے۔

بی جے پی نے ڈائریکٹر کے بیان کی حمایت

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ڈی ایم کے اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "بیکار" لوگ بہت سی باتیں کہتے ہیں۔ پارٹی نے کہا، "گئوموترا ایک بھارتی روایتی دوا ہے۔ یہاں تک کہ بہت سی دواؤں میں گئو مترا کو ملایا جاتا ہے اور ہم دکانوں سے ان دواؤں کو خریدتے ہیں۔"

بی جے پی کے رہنما نارائن تروپتی کا کہنا تھا، "یہ ایک قسم کا مادہ ہے جو دواؤں میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے سابق وزیر اعظم مرار جی ڈیسائی بھی گئوموترا پیا کرتے تھے۔ یہ بھارتی روایت میں موجود ہے.

.. یہ ایک عقیدہ ہے، جس پر بہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں اور اگر کسی کو یقین نہیں ہو تو اسے چھوڑ دے۔"

’میں توروزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں‘ :بالی وڈ اداکار اکشے کمار

انہوں نے مزید کہا، "آپ آئی آئی ٹی ڈائریکٹر جیسے شخص پر تبصرہ نہیں کر سکتے جو ایک دانشور ہیں، ایک دیانت دار آدمی ہیں، ایک اعلی تعلیم یافتہ آدمی ہیں، وہ بہت صاف گو ہیں۔

جو لوگ ایک برہمن پر تنقید کررہے ہیں ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔"

خیال رہے کہ تقریباﹰ دو سال قبل مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے کہا تھا کہ دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے کہ گائے کا گوبر اور پیشاب انسانوں کے لیے مقدس ہیں اور بھارتی سائنس دانوں کو اس کو سائنسی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تاہم ماہر وائرولوجسٹ اور روایتی ادویات کے محقق دیب پرساد چٹوپادھیائے کا کہنا ہے کہ "گائے کا گوبر اور پیشاب فضلہ ہیں، ایسا کوئی ٹیسٹ نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہو یا ثابت ہو سکے کہ یہ ہمارے لیے فائدہ مند ہیں۔"

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گائے کا پیشاب پی گائے کے پیشاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر

چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھںگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈگواٹرز میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کا سال” ہے۔چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ چین اور ویتنام کو یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے اور عالمی آزاد تجارتی نظام اور صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

شی جن پھنگ نے چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو گہرا کرنے کے لئے چھ نکاتی تجویز پیش کی، جس میں زیادہ اعلیٰ معیار کا باہمی اسٹریٹجک اعتماد بڑھانا، زیادہ مضبوط سیکیورٹی تحفظ قائم کرنا، زیادہ اعلیٰ معیار کے باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینا، رائے عامہ کے تعلقات کو مزید ٘مضبوط بنانا، زیادہ قریبی کثیرالجہتی تعاون کرنا ، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی عالمی نظام اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کی حفاظت کرنا اور سمندری معاملات میں مزید بہتر روابط کرنا شامل ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی بڑی مارکیٹ ہمیشہ ویتنام کے لئے کھلی رہےگی اور چین ویتنام کی اعلی معیار کی مزید مصنوعات درآمد کرےگا۔ چین

ویتنام میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کی ترغیب دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا اور بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق جلد از جلد طے پانا ضروری ہیں۔تولام نے کہا کہ ویتنام ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، چین کی وحدت کی حمایت کرتا ہے اور “تائیوان کی علیحدگی” کے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ویتنام چین کے ساتھ تعاون اورکوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہوئے کثیر الجہتی اور بین الاقوامی تجارتی ضوابط کو برقرار رکھنے اور فریقین کےمابین دستخط

شدہ تمام معاہدوں کی پاسداری کرنے کے لئے تیار ہے۔ ویتنام چین کے ساتھ بحری اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور سمندری استحکام کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔بات چیت کے بعد دونوں جنرل سیکرٹریز نے چین اور ویتنام کے درمیان دستخط شدہ دوطرفہ تعاون کی 45دستاویزات کی پیشکش کا مشاہدہ کیا ۔ دونوں فریقوں نے ایک “مشترکہ بیان” جاری کیا۔ اسی روز شی جن پھنگ نے ویتنام کے وزیر اعظم دونگ ہوئیکونگ اور ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھانح مان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے
  • ٹرمپ نے6 کروڑ سے زیادہ امریکیوں کے ریٹائرمنٹ فوائد خطرے میں ڈال دیئے ہیں. جوبائیڈن
  • لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
  • لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
  • ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
  • مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
  • ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • رواں مالی سال کے آخر تک ترقیاتی بجٹ کا 1 ہزار ارب خرچ ہو جائے گا: احسن اقبال
  • چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال