ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام، لاہور پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور: لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق، برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور اس دوران تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، وسیم اور طارق شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ایک ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان عثمان، وسیم اور طارق کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
دھابیجی: منشیات فروش ملزم گرفتار مقدمہ درج
دھابیجی (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، مقدمہ درج، ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر مبین پرھیاڑ بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ پر کارروائی کرکے چرس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم فرید ولد ملھار جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے تھانہ دھابیجی پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔