City 42:
2025-01-20@13:02:44 GMT

عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک:  سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا  جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

 عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

 عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت منظور

پڑھیں:

اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع

انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔اسد قیصر پر 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وکیل صفائی عائشہ خالد نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 2014ء سے میں پروفیشنل دہشتگرد بن چکا ہوں: عارف علوی
  • اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
  • انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور
  • حکومت آوارہ کتوں کیلئے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی، حکم نامہ جاری
  • دعوت کے باوجود ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کیوں نہیں گئے؟عارف علوی نے وجہ بتا دی
  • عارف علوی کو گرفتاری کا خدشہ، ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے
  • کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور
  • ڈی چوک احتجاج ،عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • عمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، محمد عارف