Nawaiwaqt:
2025-04-13@16:40:42 GMT

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار زخمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

-----فائل فوٹو

شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔

پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام
  • تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین