Daily Mumtaz:
2025-01-20@13:03:26 GMT

معروف پاکستانی گٹارسٹ امریکا میں انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

معروف پاکستانی گٹارسٹ امریکا میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث 47 سال کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ امریکا کے شہر ڈیلس کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم وہ اس بیماری کیخلاف لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ منصور شہزاد نے 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کی شروعات کی تھی، جلد ہی وہ پاکستان کے معروف پاپ گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس دینے لگے۔

انہوں نے عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود اور نعیم عباس روفی جیسے کئی دیگر معروف فنکاروں کے ساتھ موسیقی کی محافل میں حصہ لیا اور اپنے فن کا جادو دکھایا۔

1990 کی دہائی میں منصور شہزاد نے امریکہ کا رخ کیا اور ڈیلس میں سکونت اختیار کی۔وہ پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے کنسرٹس میں شرکت کرتے تھے اور اپنے فن سے محافل میں رونق لگایا کرتے تھے۔

منصور شہزاد نے اپنی زندگی میں شادی نہیں کی تھی اور اپنی موسیقی سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

ساتھی فنکارون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصور شہزاد کا انتقال موسیقی کی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ فن کی دنیا میں زندہ رہیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سمر خان نے جنوبی امریکا کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس کا غیر ہموار راستہ، ناقابلِ پیش گوئی موسم اور انتہائی بلندی پر چڑھائی اسے کوہ پیماؤں کے لیے ایک مشکل آزمائش بناتے ہیں۔ لیکن سمر خان نے اپنی لگن اور حوصلے سے یہ چیلنج قبول کیا اور کامیابی حاصل کی۔سمر خان کی کامیابیاں یہیں ختم نہیں ہوتیں۔ 2024 میں، وہ یورپ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ ایلبرس، پر سنوبورڈنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں۔ اس سے قبل، وہ اپنی پہاڑی بائیک پر دنیا کے مشکل ترین راستوں میں سے ایک، کے ٹو کے بیس کیمپ تک پہنچنے والی پہلی خاتون بنیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
  • امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک
  • ایم کیو ایم کے بانی رکن عمران فاروق کی والدہ وفات پا گئیں
  • ملک پر مسلط ٹولہ اپنی ہی قوم کو فتح اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • سمر خان نے جنوبی امریکا کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
  • امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستانی خاتون نے جنوبی امریکا کی بلند چوٹی سرکرلی
  • معروف موسیقار انتقال کر گئے
  • ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی