حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔
حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔
بڑا بریک تھرو، حکومت، PTI مذاکرات آج، تحریک انصاف وزیراعظم کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات پر آمادہ، پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ اجلاس طلباسلام آباد بڑا سیاسی بریک تھرو، برف پگھل گئی،.
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، گرفتار افراد کے نام اور تفصیلات نہ ہونے تک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جا سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق حکومت جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی۔
اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، فریقین کے درمیان بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اور حکومت کو بات چیت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا عمران خان کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے جن پر عمل نہیں ہوئے۔ اب ان کے دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اس سے قبل قریباً ڈیڑھ سال قید پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے چوتھے دور کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا۔
آج میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنا جواب تیار کرلیا ہے، اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی
میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، ابھی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعجاز چوہدری پروڈکشن آرڈر چیئرمین سینیٹ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات حکومت جواب تیار وی نیوز یوسف رضا گیلانی