فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی سہولت مزید 26 شہروں میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کے47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی سہولت میسر ہو گی۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت والے شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔