آسٹریلیا کے معروف براڈ کاسٹر ٹونی جونز نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے معافی مانگ لی ہے۔

ٹونی جونز کے اہانت آمیز ریمارکس پر ناراض ہوکر جوکووچ نے میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے چوتھے میچ کے بعد اُنہیں انٹرویو دینے سے انکار کردیا تھا۔

ٹونی جونز نے جوکووچ سے آن ایئر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جوکووچ اور اُن کے (ہم وطن) پرستاروں کے بارے میں جو ریمارکس دیے تھے وہ اگرچہ بُری نیت کے تحت نہیں دیے گئے تھے تاہم بعد میں غور کرنے پر مجھے اندازہ ہوا کہ میں نے واقعی ایسے الفاظ استعمال کیے تھے جن کا بُرا تو جوکووچ اور اُن کے پرستاروں کو ماننا ہی تھا۔

جوکووچ نے ٹونی جونز کے ریمارکس کو توہین آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔ چوبیس بار گرینڈ سلیم چیمپین رہنے والے نوواک جوکووچ نے معمول کے آن کورٹ انٹرویو سے گریز کیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ٹونی جونز سے آن لائن معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ٹونی جونز کا تعلق آسٹریلیا کے مشہورِ زمانہ چینل نائن سے ہے۔

ٹونی جونز نے میچ کے بعد کورٹ کے باہر نوواک جوکووچ کو بھولی ہوئی داستان قرار دیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جوکووچ اب گزرے ہوئے زمانے کی داستان سے زیادہ کچھ نہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹونی جونز

پڑھیں:

عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا

سٹی42:  پنجاب کی بڑھک باز وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےآفرین خان کو معافی دے دی۔

اداکارہ آفرین خان نے پنجاب کے  سٹیج  ڈراموں سے فحاشی ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کے نعرے لگانے  والی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری سے معافی مانگی تھی، انہوں نے معاف کر دیا۔ 

عظمی بخاری نے کہا کہ آفریں خان اگر آئندہ غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گی تو تاحیات پابندی لگا دوں گی ۔

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

عظمی بخاری نے سٹیج ڈراموں میں مبینہ  فحاشی کے ایشو کو لے کر ان ڈراموں کی مونیٹرنگ ضلعی انتظامیہ سے وزارت اطلاعات کو منتقل کروانے کا فیصلہ کیا، سٹیج ڈراموں مین مبینہ فحاشی کو لے کر مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دیں اور جب آٖرین کے خلاف مقدمہ بنا تو اسے معاف کر دیا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
  • لاہور: پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
  • سپریم کورٹ: وفاقی حکومت اور تمام صوبوں سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب
  • اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  • صدر مملکت کے پاس ججز کے تبادلوں کا اختیار ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
  • ککڑ خاندان میں دراڑ، سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی سے تعلقات ختم کردیے؟
  • ہم آسان راستہ یا ڈیل نہیں مانگ رہے، رؤف حسن
  • معافی اور توبہ