ڈاکو 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
خیرپور: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو زخمی کردیا اور 4 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی افراد سے 4 بھینسیں بھی چھین کر لے گئے۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا جس سے کراچی اور پنجاب جانےوالا ٹریفک بلاک ہوگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مدثر نامی شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال لیجایا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا بلدیہ سیکٹر 8 سی احمد رضا مسجد کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ خالد حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
سعید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔