Nawaiwaqt:
2025-01-20@12:57:13 GMT

6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر آپ کا منتظر

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر آپ کا منتظر

ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے، خاص طور پر سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کو یہ ضرور پسند آئے گا 21 جنوری اور 25 جنوری کو آپ آسمان پر 6 سیاروں کو دیکھ سکیں گے۔6 میں سے 4 سیاروں یعنی زہرہ، مشتری، زحل اور مریخ کو دیکھنے کے لیے آپ کو دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کھلی آنکھوں سے انہیں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے۔البتہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔زہرہ اور زحل تو ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب موجود ہوں گے۔سیاروں کی اس طرح کی قطار بہت زیادہ غیرمعمولی نہیں مگر متعدد سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ہر سال نہیں ملتا، جس وجہ سے یہ پلانیٹ پریڈ بہت خاص ہے۔اگر آپ سیاروں کو آسمان پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد ہوگا۔زہرہ اور زحل جنوب مغرب میں جگمگا رہے ہوں گے جبکہ مشتری جنوب مشرقی آسمان پر چھایا ہوا ہوگا اور مریخ مشرق میں نظر آئے گا۔سیاروں کے نظر آنے کا یہ سلسلہ 3 گھنٹوں تک برقرار رہے گا جس کے بعد زہرہ اور زحل مغرب میں غروب ہو جائیں گے۔ان سیاروں کے بہترین نظارے کے لیے کوشش کریں کہ شہروں کی روشنی سے دور کسی تاریک جگہ کا رخ کریں اور جنوب مشرقی افق پر نظر رکھیں۔زہرہ آسمان پر چاند کے بعد دوسرا روشن ترین نظارہ پیش کرتا ہے اور اس کی جگمگاہٹ زحل سے 110 گنا زیادہ ہوگی۔یہ دونوں سیارے حیران کن حد تک ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور دوربین یا آنکھوں سے بھی دنگ کر دینے والا نظارہ پیش کریں گے۔4 سیاروں کو دیکھنے کے لیے تو دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی مگر نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے بیرونی مدد لینا ہوگی۔نیپچون زحل اور زہرہ کے بالکل اوپر ہوگا جبکہ یورینس کو آپ مشتری کے اوپر دریافت کرسکتے ہیں۔مریخ 2022 کے بعد اب سب سے زیادہ روشن ہے، یعنی زمین براہ راست مریخ اور سورج کے درمیان آچکی ہے اور اس وجہ سے سرخ سیارہ مشرق میں زیادہ جگمگاتا نظر آرہا ہے۔سیاروں کی یہ پریڈ یہاں ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ 31 جنوری کو چاند بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائے گا جو زحل سے محض ایک ڈگری دور نظر آئے گا۔یکم فروری کو چاند زہرہ کے قریب ہو جائے گا جس سے رات کو آسمان پر ایک اور خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیاروں کو کے بعد

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2 ہزار 24 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 252 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس، کاروباری ہفتے کے آخری دن 1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آخری دن1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر پر بند ہوا ہے۔

اس دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 689 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 773 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 83 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورانیے میں 2 اعشاریہ 78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئر بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 161 اعشاریہ 42 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 14 ارب بڑھ کر 14244 ارب روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • محرابپور،شہری نایاب بکروں سے محروم
  • آئینی بینچ آئندہ ہفتے 20کیسز کی ان چیمبر سماعت کریں گے
  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ
  • ٹور دی پشاور سائیکل ریس آئندہ ہفتے ہو گی
  • کراچی: ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے
  • مرکز کے منتظر ہیں، احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان
  • ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، وزیراعظم