بھارتی گلوکار نے اپنی دوست سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
معروف بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی رچالی۔
شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب حآضرین کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔“
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔
درشن نے دھارل کو مداحوں اور دوستوں نے تصاویر پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔
ایک مداح نے لکھا دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔ ایک اور صارف نے کہاکہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوا اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے، زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ دھارل سورلیا کا پس منظر آرکیٹیکچر اور ڈیزائن سے ہے، جبکہ درشن راول مشہور گلوکار ہیں، انہوں نے کئی ہٹ گانے دیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی نژاد کملا ہیرس نے کیسے اپنی پارٹی کا ٹائی ٹینک ڈبویا ؟
لاہور:عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے.
تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔
مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث تینوں ریاستوں میں ڈیموکریٹک ووٹروں کی قابل ذکر تعداد ووٹ ڈالنے نہ نکلی.
کملا ہیرس کے برعکس اگر جو بائیڈن امیدوار ہوتے تو ان کی جیت کا قوی امکان تھا۔