گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنواسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم کردی ، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہرقائد کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
نجی چینلسے گفتگو میں ڈی جی نادرا احتشام شاہد نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کراسکیں گے، سہولت سے استفادے کیلئے 1ہزار روپے سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ بائیکرسروس کے ذریعے کارڈ کی تجدید،ب فارم بنوایا جاسکے گا۔شہریوں کو 7000 یا 111786100 پر کال کرنا ہوگی، کال سینٹر پرشہری سے ایڈریس اور مطلوبہ سہولت سے متعلق پوچھا جائےگا، ابتدائی طور پر کراچی میں3،حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک بائیکر رائیڈر ہوگا۔ایک بار جب آپ کا شناختی کارڈ یا دوسری دستاویز تیار ہو جائے گی، نادرا اسے آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیال رہے کہ یہ سروس گزشتہ سال سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دستیاب ہے۔
حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ
پڑھیں:
ٹوتھ برش سے دانت صاف کرنے کا صحیح طریقہ
اپنے دانتوں کو صحیح طریقے سے برش کرنا مُنہ کی حفظانِ صحت کیلئے ضروری ہے۔
یہاں درج ذیل قارئین کیلئے مکمل گائیڈ دی جارہی ہے کہ آپ اپنے دانتوں کو صحیح طریقے سے برش کیسے کریں:
1) صحیح ٹوتھ برش کا انتخاب: نرم ریشوں والے ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔ سخت ریشوں والا برش آپ کے مسوڑوں اور دانوں کے اوپر حفاظتی جھلی enamel کو وقت کے ساتھ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
2) برش کو صحیح طریقے سے پکڑیں: ٹوتھ برش کو 45 ڈگری کے زاویے پر اپنے مسوڑھوں پر رکھیں۔ یہ آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو آسانی سے صاف کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
3) آرام اور دائرے میں حرکات: برش کو آرام سے اور دائرے میں حرکت دیتے ہوئے استعمال۔ زیادہ سختی سے رگڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے مسوڑھوں میں جلن اور اینیمل خراب ہو سکتا ہے۔
4) تمام دانتوں کو صاف کریں: اپنے دانتوں کی تمام سطحوں کو برش کرنا یقینی بنائیں
5) دو منٹ کا وقت: کم از کم دو منٹ تک برش کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ تمام جگہوں کو اچھی طرح صاف کر رہے ہیں۔
6) زبان کی صفائی: زبان پر موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے یا اپنی سانس کی مہک کو تازہ کرنے کے لیے اپنی زبان کو بھی برش کریں۔
7) بعد کی صفائی: برش کرنے کے بعد پانی یا ماؤتھ واش سے کُلی کریں تاکہ بچ جانے والا ٹوتھ پیسٹ یا دیگر پھنسے رہ جانے والے ذرات کو ہٹایا جا سکے۔ اس کے بعد اپنے ٹوتھ برش کو اچھی طرح صاف کریں اور اسے ہوا میں خشک ہونے کے لیے سیدھا رکھیں۔