توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ وکلا صفائی آئندہ ہر سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے آسان ہدف دیدیا
یادرہے کہ کیس میں 5گواہوں پر جرح مکمل جبکہ 7کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اور بشری توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپور خاص میں کھپرو ناکہ چوک پر مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف جماعت اسلامی میرپورخاص نے “شراب خانہ نامنظور “مہم کے حوالے سے شہر بھر کے تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں عوام کو مسلم آبادی کے درمیان حکومت کی اجازت اور آشیر واد سے مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔آگاہی مہم کے دوران مارکیٹس میں خریداری کیلئے شہریوں اور تاجروں نے اپنے تاثرات میں میرپورخاص میں شراب خانہ کھلنے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سرکاری سرپرستی میں نوجوانوں کو شراب کے نشے کی لت میں مبتلا کرکے ناکارہ اور بداخلاقی و جرائم کی دنیا کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔جبکہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ موجودہ شراب خانوں سے غیر قانونی طور پر مسلمان نوجوانوں کو کھلے عام شراب فروخت کی جارہی ہے۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے ضلعی حکام اور اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اٹھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اورمیرپورخاص میں شراب خانے کے پرمٹ کی کسی صورت اجازت نہ دے۔